قبر کے سوالات ہر انسان کی موت کے بعد برزخی زندگی کا پہلا مرحلہ ہوتے ہیں، جہاں دو فرشتے منکر و نکیر آکر مردے سے تین بنیادی سوالات کرتے ہیں: تیرا رب کون ہے؟ تیرا دین کیا ہے؟ اور تیرے نبی کون ہیں؟ یہ سوالات زبان سے نہیں بلکہ ایمان اور عمل کی بنیاد پر جواب دیے جاتے ہیں، اگر دنیا میں انسان دین پر ثابت قدم رہا ہو تو اللہ اسے قبر میں بھی استقامت عطا فرماتا ہے، جیسا کہ سورہ ابراہیم آیت 27 میں فرمایا گیا کہ اللہ ایمان والوں کو قولِ ثابت سے دنیا و آخرت میں ثابت قدم رکھتا ہے، قبر میں کامیاب جواب دینے والے کے لیے جنت کی خوشخبری دی جاتی ہے اور اس کی قبر کشادہ کر دی جاتی ہے، جبکہ ناکام جواب دینے والے پر عذابِ قبر شروع ہو جاتا ہے، نبی کریم ﷺ اکثر عذابِ قبر سے پناہ مانگا کرتے تھے، اس لیے ہمیں چاہیے کہ دنیا میں ایمان، عمل صالح، اور تقویٰ کے ذریعے ان سوالات کی تیاری کریں، کیونکہ یہی سوالات ہماری ابدی کامیابی یا ناکامی کا آغاز ہیں

